اتوار 19 جنوری 2025 - 22:31
شہید رازینی کی تشییع جنازہ اور تدفین کی تفصیلات کا اعلان

حوزہ/ شہید حجت الاسلام والمسلمین علی رازینی کے جسد مبارک کی 20 جنوری 2025ء بروز پیر دوپہر 2 بجے قم المقدس میں مسجد امام حسن عسکری (ع) سے حرم مطہر حضرت معصومہ (س) تک تشییع کی جائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین شہید علی رازینی کا جنازہ 19 جنوری کو صبح 8 بجے مسجد ارگ سے ایرانی سپریم کورٹ کی طرف تشییع کے بعد 20 جنوری 2025ء بروز پیر دوپہر 2 بجے قم المقدس میں مسجد امام حسن عسکری (ع) سے حرم مطہر حضرت معصومہ (س) تک تشییع کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق شہید کی یاد میں مجلس بھی شبِ تدفین نماز مغرب و عشاء کے بعد مسجد اعظم قم میں اور بدھ کو دوپہر 2:30 سے 4 بجے تک مسجد امام صادق (ع) میدان فلسطین، تہران میں منعقد ہو گی۔

اسی طرح شہید حجت الاسلام والمسلمین رازینی کے ساتویں دن کی مجلس جمعرات، 22 جنوری دوپہر 2 بجے مسجد حضرت ولی عصر (عج)، میدان توحید، قم میں منعقد کی جائے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha